Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

ٹیکسی ڈرائیور کا مسافر جوڑوں کیلئے انتباہ وائرل

حیدرآباد(نیوز ڈیسک)حیدرآباد کے ایک ٹیکسی ڈرائیور کا مسافروں کو رومانس سے روکنے کا انتباہی نوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

نوٹ میں ڈرائیور نے سختی سے مسافروں کو ‘پرسکون رہنے’ اور ایک دوسرے سے فاصلہ برقرار رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

مذکورہ نوٹ ٹیکسی ڈرائیور نے اپنی نشست کی پشت پر چسپاں کر رکھا تھا تا کہ ٹیکسی میں بیٹھنے والے مسافر اسے پڑھیں۔

نوٹ میں خاص طور پر جوڑوں کو مخاطب کرتے ہوئے، پیغام میں کہا گیا کہ ‘انتباہ!! کوئی رومانس نہیں، یہ ٹیکسی ہے، آپ کی پرائیویٹ پلیس نہیں… اس لیے براہ کرم فاصلہ رکھیں اور پرسکون رہیں۔’

یہ تصویر اصل میں ایکس پر وینکاٹیش نامی صارف نے پوسٹ کی تھی جس نے تیزی سے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔

ایکس پر ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘کیب کے مسافروں کے لیے ایک اخلاقی اور ضروری پیغام، جب کہ دوسرے نے تبصرہ کیا کہ ‘یہ بنگلور اور دہلی میں دیکھا تھا لیکن حیدرآباد میں اتنی جلدی اس کی توقع نہیں تھی۔’

خیال رہے کہ ابھی گزشتہ ہفتے ہی بنگلور کے ایک ٹیکسی ڈرائیور کے نرالے قواعد و ضوابط بھی وائرل ہوئے تھے، جس کی ریڈ اٹ پر دھوم مچ گئی تھی۔

حال ہی میں ایک سواری بک کرنے والے صارف کے شیئر کردہ ڈرائیور کی سیٹ کے پیچھے چسپاں رہنما خطوط کی فہرست نے اپنے براہ راست لیکن مزاحیہ انداز کی وجہ سے مقبولیت حاصل کی تھی۔

نوٹس میں متعدد قواعد کا خاکہ پیش کیا گیا تھا جس کا مقصد مسافروں کے احترام پر مشتمل برتاؤ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

اس ہدایت نامے کی شرووعات میں ہی مسافروں پر یہ واضح کیا گیا تھی کہ ‘آپ اس ٹیکسی کے مالک نہیں ہیں بلکہ جو ٹیکسی چلا رہا ہے وہی مالک ہے تاہم اگلی ہی سطروں میں مسافروں سے شائستگی اور احترام پر مبنی رویہ اپنانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

مسافروں کو دوٹوک انداز میں مزید ہدایت دی گئی تھی کہ ‘دروازہ آہستہ سے بند کیا کریں اور اپنا attitude اپنی جیب میں رکھیں، ہمیں نہ دکھائیں کیونکہ اس کیلئے آپ ہمیں کوئی اضافی رقم ادا نہیں کرتے’۔
مزیدپڑھیں :کوئٹہ : ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں اضافہ

یہ بھی پڑھیں