Search
Close this search box.
پیر ,13 جولائی ,2026ء

امریکی خاتون نےاپنا دودھ عطیہ کرنے کا عالمی ریکارڈ بنالیا

ٹیکساس(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی ریاست ٹیکساس کی خاتون نے دوہزار لیٹر سے زیادہ اپنا دودھ عطیے میں دیا ہے۔ 36سالہ ایلینس اوگل ٹری جوتین بچوں کی ماں ہیں نے اس طرح ہزاروں بچوں کی پرورش کی ہے۔

عطیات میں پیسےعطیہ کرنا ہرکوئی کرسکتا ہے لیکن ٹیکساس میں فلاورماؤنٹھ کی رہائشی ایلیسس نے مخیر ہونے کا ایک نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا جو انوکھا اور منفرد بھی ہے انہوں نے ریکارڈ مقدار میں اپنا دودھ ضرورت مند بچوں کیلئے عطیہ کیا ہے۔

گینیس ورلڈ ریکارڈز کو دیے گئےاپنے ایک انٹرویومیں ایلیسس نے کہا کہ میرادل بہت بڑاہے لیکن چونکہ میرے پاس اتنی دولت نہیں کہ انسانیت کی خدمت کرسکوں۔ مجھے اپنی فیملی کو بھی سپورٹ کرناہے، میں اپنا دودھ ضرورت مند بچوں کیلئے عطیہ کرسکتی ہوں۔

گینیس ورلڈ ریکارڈز میں 40ہزار عالمی ریکارڈز کا مجموعہ ہے۔ ایلیسس اوگل ٹری نے جولائی2023 میں 2645.58لیٹرز اپنا دودھ عطیہ کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا جس سے ہزاروں بچوں نے استفادہ کیا۔ یہ ریکارڈ انہوں نے دوسری بار قائم کیا۔ پہلی بار انہوں نے 2014میں 1569.79لیٹرز اپنا دودھ عطیہ کرکے ریکارڈ بنایا تھا۔
مزیدپڑھیں:طالبات کو چھٹی دے کر یونیورسٹی میں کس کی شادی کروائی گئی؟ ناچ گانے کی تصاویر دیکھ کر صارفین غصے سے پھٹ پڑے

یہ بھی پڑھیں