بھارت(نیوز ڈیسک)انڈیا کی ریاست اترپردیش کے شہر بریلی میں اتوار کو پیش آئے کار حادثے میں محکمہ تعمیرات عامہ کے چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کو دی گئی شکایت میں گوگل میپس کے ریجنل منیجر کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔اتوار کی صبح کار میں سفر کر رہے تین نوجوانوں کی لاپرواہی کی وجہ سے موت ہو گئی تھی۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ نوجوان گوگل میپس کو استعمال کرتے ہوئے ایک پل پر چڑھے تھے۔ یہ پل ابھی مکمل طور پر تیار نہیں ہوا تھا کہ گاڑی تیز رفتاری کے باعث آگے جا کر نامکمل پل سے سیدھی نیچے گر گئی تھی۔ادھر گوگل کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات میں تعاون کریں گے۔انتظامیہ کی جانب سے داتا گنج چھاویرام کے نائب تحصیلدار نے انڈین جسٹس کوڈ (بی این ایس) کی دفعہ 105 کے تحت قتل کا مقدمہ درج کیا ہے۔دستیاب معلومات کے مطابق تین نوجوان اجیت، نتن اور امیت کار سے بداون سے بریلی کے علاقے فرید پور جا رہے تھے۔ جب وہ رام گنگا ندی کے قریب پہنچے تو مبینہ طور پر گوگل میپ کا استعمال کرتے ہوئے ایک نامکمل پل پر چڑھ گئے اور ان کی گاڑی آگے بڑھتے ہوئے پل سے نیچے گر گئی اور تینوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
بشریٰ بی بی کہیں دو نمبر گیم تو نہیں کھیل گئی، وزیر دفاع کا پی ٹی آئی کو جانچنے کا مطالبہ
