Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

70 سال کی عمر میں پہلا وی لاگ، چند گھنٹوں میں 22 ملین ویوز نے سب کو حیران کردیا

نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک)اتر پردیش کے 70 سالہ ونود کمار نے سوشل میڈیا پر اپنی معصوم اور دل کو چھو لینے والی و لاگ کے ذریعے دھوم مچا دی ہے۔ جب زیادہ تر لوگ ریٹائرمنٹ کے بعد سکون کی زندگی گزارنا پسند کرتے ہیں، ونود کمار نے ثابت کر دیا کہ عمر صرف ایک عدد ہے اور نئے تجربات کرنے کی کوئی حد نہیں ہوتی۔

70 سالہ ونود کمار نے اپنا پہلا ویلاگ بنایا اور اپنی معصومیت اور سچائی سے نہ صرف لوگوں کے دل جیت لیے بلکہ صرف 47 گھنٹوں میں 22.2 ملین ویوز بھی حاصل کر لیے۔

ویڈیو کے آغاز میں انہوں نے کہا کہ ستر سال کی عمر میں اپنا پہلا وی لاگ بنا رہا ہوں۔ اس کے بعد وہ بتاتے ہیں کہ انہیں و لاگنگ نہیں آتی، پھر بھی وہ کوشش کر رہے ہیں کیونکہ وہ اپنا وقت بامعنی طریقے سے گزارنا چاہتے ہیں ان کا کہنا تھا امید ہے آپ لوگوں کو یہ پسند آیا ہو گا۔


صارفین نے ان کی ویڈیو کو سراہتے ہوئے اس پر مختلف تبصرے کیے۔ ایک صارف نے کہا کہ عمر صرف ایک عدد ہے انکل۔ ایک اور نے کہا کہ لگے رہو انکل ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ کوشش جاری رکھیں دادا جی، سیکھنے کی عمر کبھی ختم نہیں ہوتی۔ جبکہ کئی لوگوں کو انہوں نے اپنے والدین اور دادا دادی کی یاد دلا دی۔ صارفین کا کہنا تھا کہ ہمارے والدین بھی آپ جیسے ہیں۔ آپ نے دل خوش کر دیا۔
مزیدپڑھیں:گوگل جیمنی میں ’پرسنل انٹیلیجنس فیچر متعارف، ایپل کے لیے نیا چیلنج

یہ بھی پڑھیں