اسلام آباد(ویب ڈیسک) ریاضی کے سوال پر مبنی اس دماغی معمہ کو حل کرنے کے لیے منطقی سوچ اور حاضر دماغی کی ضرورت ہے۔
اس طرح کی پہیلیاں بظاہر آسان نظر آتی ہیں، لیکن درست جواب تک پہنچنے کے لیے ریاضی کے بنیادی اصولوں کو ذہن میں رکھنا ضروری ہوتا ہے۔ کیا آپ اپنی ذہانت آزماتے ہوئے صرف 30 سیکنڈ میں اس سوال کا جواب دے سکتے ہیں؟
تصویر میں دیا گیا سوال کچھ یوں ہے:
3-(3-3)+3 = ؟
اکثر افراد کا خیال ہوتا ہے کہ اس سوال کا جواب صفر ہے، تاہم یہ درست نہیں۔ یہی اشارہ اس معمے کو مزید دلچسپ بنا دیتا ہے۔
اب تصویر کو غور سے دیکھیں اور چند لمحے سوچیں، وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے۔
اگر آپ درست جواب تک پہنچ گئے ہیں تو یقیناً یہ آپ کی تیز ذہانت کی نشانی ہے، اور اگر جواب نہ دے سکے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔
درست جواب جاننے کے لیے ریاضی کے بوڈماس اصول (BODMAS) کا استعمال کیا جاتا ہے، جس کے مطابق سب سے پہلے بریکٹ حل کیا جاتا ہے۔
3-(3-3)+3 میں پہلے بریکٹ حل کرنے سے 3-0+3 بنتا ہے، جس کا جواب 6 ہے۔
یوں اس دماغی معمہ کا درست جواب 6 ثابت ہوتا ہے۔
مزیدپڑھیں:عمران خان میں آنکھوں کی سنگین بیماری کی تشخیص
