Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

بھارت: اکاؤنٹ سے رقم نکلوانے کیلئے بھائی قبر سے بہن کا ڈھانچہ نکال کر بینک پہنچ گیا

اُڑیسہ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں غربت اور نظامی رکاوٹوں نے انسانیت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 50 سالہ جیتو منڈا کی بہن کلرا منڈا دو ماہ قبل انتقال کر گئی تھیں۔ جیتو منڈا اپنی بہن کے بینک اکاؤنٹ سے 20 ہزار روپے نکلوانا چاہتا تھا، تاہم بینک حکام کی جانب سے ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور دیگر قانونی دستاویزات طلب کیے گئے۔

متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ وہ بارہا بینک عملے کو بتاتا رہا کہ اس کی بہن وفات پا چکی ہے، مگر عملہ مسلسل اکاؤنٹ ہولڈر کو پیش کرنے پر اصرار کرتا رہا۔ کاغذات نہ ہونے اور شدید مجبوری کے باعث جیتو منڈا نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے اپنی بہن کی قبر کھود ڈالی اور ڈھانچہ نکال کر تقریباً 3 کلومیٹر تک کندھے پر اٹھا کر بینک پہنچ گیا تاکہ موت کا ثبوت دے سکے۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد حکام حرکت میں آئے۔ پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے جیتو منڈا کو رقم نکلوانے میں مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی، جبکہ نکالا گیا ڈھانچہ دوبارہ تدفین کر دیا گیا۔

پی ایس ایل کوالیفائر: اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے میچ سے متعلق بڑی خبر!

یہ واقعہ نہ صرف انتظامی نظام پر سوالیہ نشان ہے بلکہ غریب طبقے کو درپیش مشکلات کی ایک تلخ تصویر بھی پیش کرتا ہے، جہاں بنیادی سہولیات اور رہنمائی کی کمی انسان کو ایسے انتہائی اقدامات پر مجبور کر دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں