Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک آج پولو گرائونڈ میں خطاب کرینگے

کراچی (نیوز ڈیسک) معروف اسلامک سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک آج باغ جناح پولو گراؤنڈ میں خطاب کریں گے۔مذہبی سکالر کے خطاب کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک پلان جاری کردیا۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تقریب کے دوران ایوان صدر روڈ فوارہ چوک سے کھجور چوک تک ٹریفک کے لئے بند رہے گی، شاہین کمپلیکس سے آنے والی ٹریفک کو ضیاء الدین احمد روڈ اور پی آئی ڈی سی چوک کی طرف بھیجا جائے گا۔

علاوہ ازیں شاہین کمپلیکس سے آنیوالے ایم آر کیانی چوک سے زینب مارکیٹ جاسکیں گے،راستوں کا تبادلہ شہریوں کی آسانی کے لئے کیاگیا ہے تاکہ اس معاملے میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو اسی طرح زینب مارکیٹ سے آنے والی ٹریفک فوارہ چوک سے شاہراہ فیصل جا سکے گی اور سندھ کلب چوک میٹروپول سے فوارہ چوک تک دونوں اطراف نو پارکنگ زون ہو گا۔
پاکستانی باکسرمحمد وسیم نے ورلڈ بینٹم ویٹ رینکنگ فائٹ جیت لی

یہ بھی پڑھیں