Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

حکومت آئندہ سال حج سے محروم عازمین کو ترجیح دے گی، چیئرمین ملک عامر ڈوگر

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)حکومت نے اس بار حج سے محروم 60 ہزار سے زائد عازمین کو آئندہ حج پر ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس چیئرمین ملک عامر ڈوگر کی زیر صدارت ہوا جس میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں عامر ڈوگر نے وزارت مذہبی امور کو ہدایت کی کہ مستقبل میں پیچھے رہ جانے والے 67 ہزار نجی عازمین کا مسئلہ حل کیا جائے، ان کے حج واجبات کی واپسی کی جائے اور انہیں حج 2026 میں جگہ دی جائے۔

اس پر وفاقی وزیر مذہبی امور نے کمیٹی کو بتایا کہ پرائیویٹ حج سکیم کے تحت حج سے محروم ہونے والے 63 ہزار عازمین کے 365 ملین ریال سعودی عرب میں پڑے ہیں۔

پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کی تنظیم چاہتی ہے کہ پچھلے سال حج کی سعادت سے محروم رہنے والوں کو اگلے سال ترجیح دی جائے۔

سردار یوسف نے مزید کہا کہ 455,000 عازمین حج نے حج 2026 کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے، وزیراعظم نے آئندہ سال ان عازمین کو ترجیح دینے کی بھی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ تیار ہونے کے بعد اسے کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

اجلاس کے دوران کمیٹی نے بھارت، بنگلہ دیش اور ایران سمیت پاکستان کے قریبی ممالک کے حج اخراجات کے بارے میں تقابلی بریفنگ طلب کی۔

اس موقع پر وزارت مذہبی امور کے حکام نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ حج کو سستا کرنے کے لیے جہاز کے ذریعے حج کرانے کی کوشش ہے۔

وزیر داخلہ اور سیکرٹری مذہبی امور ان دنوں تہران میں ہیں اور جہاز کے ذریعے حج کرنے کا ممکنہ حل زیر غور ہے۔

ایک تجویز یہ بھی دی جا رہی ہے کہ اگر عازمین کی رہائش کے لیے عالیشان عمارتیں حاصل نہ کی جائیں تو حج اور بھی سستا ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں پرانتہائی کمی کر دی

یہ بھی پڑھیں