Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

موسم کی تازہ ترین صورتحال

اسلام آباد(اوصاف نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورسرد رہےگا۔میدانی علاقوں میں دھند اوراسموگ چھائی رہےگی جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردرہےگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے کے ساتھ جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردرہے گا۔پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند اور سموگ پڑے گی۔

اعلامیے کے مطابق آج سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام آباد میں تین، لاہور میں سات، کراچی میں 13 اور پشاور میں دوڈگری سینٹی گریڈ اور کوئٹہ میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے خشک سالی کے شکار علاقوں کے لوگوں کو بڑی خوشخبری سنادی۔ دسمبر میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
مزید پڑھیں:خوشخبری :دسمبر میں کن ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ ہوگا؟

یہ بھی پڑھیں