Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

کیا گورنر سندھ کو ہٹایا جا رہا ہے ؟ گورنرسندھ کا صحافیوں سے دلچسپ مکالمہ

کراچی(نیوزڈیسک)گورنرہاؤس کراچی میں وزرا کی حلف برداری کی تقریب میں گورنر سندھ کو ہٹانے سے متعلق باز گشت، حلف برداری کی تقریب سے قبل گورنرسندھ کا صحافیوں سے دلچسپ مکالمہ بھی ہوا۔

صحافیوں نے گورنر سندھ سے سوال کیا کہ کیا آپ جارہے ہیں؟ جس پر گورنرر نے جواب دیا کہ میں اگلے دس منٹ میں آٹھ وزراء سے حلف لینے جارہا ہوں۔

حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ سے بھی گورنرکی تبدیلی پرسوال کیا گیا ، صحافی نے وزیر اعلیٰ سے پوچھا کہ گورنرسندھ ہٹانے کی اطلاعات چل رہی ہیں، جس پر وزیراعلی سندھ نے کہا کہ گورنرہاؤس میں بیٹھ کرایسی باتیں نہیں کی جاتیں، گورنرشپ سے متعلق فیصلہ وزیراعظم کی صوابدید ہے۔

مزیدپڑھیں:عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی

گورنرہاؤس کراچی میں وزرا کی حلف برداری کی تقریب ہوئی جس میں سندھ کابینہ میں شامل ہونے والے اٹھ وزراء نے عہدے کا حلف اُٹھا لیا۔

کراچی:کابینہ میں شامل ہونےوالے8ارکان میں جام اکرام دھاریجو، مخدوم محبوب، ریاض شیرازی، دوست علی راہموں، شاہد تھہیم، محمد علی ملکانی، شاہینہ شیرعلی اورطارق تالپور شامل ہیں۔

حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ تقریب نے بھی شرکت کی۔ جبکہ گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے وزرا سے حلف لیا۔

یہ بھی پڑھیں