Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

گلا کاٹاجائے تب بھی آواز بانی پی ٹی آئی ہی کی آئے گی، عمر ایوب عدالت میں بول اٹھے

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ گلا کاٹ دیاجائے تب بھی بانی پی ٹی آئی کی آواز آئے گی۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی۔پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب، عمر سلطان، عامر مغل، فیصل جاوید، شبلی فراز اور علی نواز اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔

جج طاہر عباس سپرا نے استفسار کیا کہ علی امین گنڈا پور کہاں ہیں؟وکیل انتظار پنجوٹھا نے کہا کہ علی امین پر آج بہت سے مقدمات ہیں، وہ کسی اور عدالت میں ہیں، اس کیس میں بہت سے لوگوں کی ضمانتیں ہو چکی ہیں، آج ہم اس پر دلائل دینا چاہتے ہیں۔ جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ علی امین گنڈا پور خود آئیں ان کا وکیل نہیں آیا، ضمانت کا اصول سب کے لیے یکساں ہے۔

 مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف آج دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے

پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوٹھا نے کہا کہ ہم سب علی امین کی نمائندگی کر رہے ہیں، سب ان کے معاون وکیل ہیں۔عمر ایوب نے کہا کہ بابر اعوان بیمار ہیں میری طرف سے وہی دلائل دیں گے۔ جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ مجھے بابر اعوان سے زیادہ عمر ایوب کی طبیعت خراب لگتی ہے۔

جس پر عمر ایوب نے کہا کہ گلا کٹا تو پھر بھی آواز پی ٹی آئی کے بانی کی ہی آئے گی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست ضمانت پر سماعت 6 مئی تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں