Search
Close this search box.
اتوار ,26 جولائی ,2026ء

اپنے اغوا کا ڈرامہ رچا کر والد سےتاوان کا مطالبہ کرنیوالا نوجوان گرفتار

راولپنڈی، دوستوں کے ساتھ مل کر اغوا اور اپنے ہی خاندان سے تاوان مانگنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیاگیا۔

راولپنڈی پولیس کے مطابق تھانہ نصیر آباد پولیس نے نوجوان کے والد کی شکایت پر 25 اپریل کو اغوا کا مقدمہ درج کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنے دوستوں سے ملاقات کی اور اغوا کا ڈرامہ رچا کر اپنے ہی والد سے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔

 مزید پڑھیں:  پاورڈویژن کی سولر پاور پر ٹیکس لگانیکی خبروں کی تردید

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان ساجد نے اپنے اغوا کے منصوبے میں دو دوستوں کو ملوث کیا تھا، واقعہ نصیر آباد تھانے کی حدود چاکرہ میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق تینوں ملزمان ساجد، آفتاب اور قاسم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ٹھوس شواہد کے ساتھ ملزمان کے خلاف چالان جاری کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں