لاہور کی سیشن عدالت میں پولیس کی وردی پہننے پر مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت نہ ہو سکی۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ مریم نواز نے پولیس کی وردی پہن کر قواعد کی خلاف ورزی کی ہے۔
عدالت نے درخواست گزار سے فرنٹ ڈیسک رپورٹ طلب کر لی۔
مزید پڑھیں: مغوی جج کا آڈیو،ویڈیو پیغام منظر عام پر آگیا،اغوا کاروں کے مطالبات بھی سامنے آگئے
ایڈیشنل سیشن جج مظفر نواز کے چھٹی پر ہونے کے باعث سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔
واضح رہے کہ وکیل وقار شاہ نے مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔


