Search
Close this search box.
اتوار ,26 جولائی ,2026ء

گندم خریداری معاملہ، تمام خردبینیں پنجاب پر ہی کیوں؟ عظمیٰ بخاری نےسوال اٹھا دیا

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے استفسار کیا ہے کہ کیا صرف پنجاب میں گندم خریدی جا رہی ہے؟

وزیراطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت آتے ہی گندم کی خریداری کا مرحلہ آیا، امدادی قیمت 3900 روپے رکھی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب کے کسان پیکج کے آنے سے کسانوں کے 80 فیصد مسائل حل ہو جائیں گے۔

 مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کا اعتراف، سابق وزیراعظم

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وہ پوچھنا چاہتی ہیں کہ گندم کی خریداری کے معاملے پر ساری توجہ پنجاب پر کیوں مرکوز ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ کیا گندم کی خریداری صرف پنجاب میں ہونی چاہیے؟ سندھ میں فروری سے گندم خریدی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں