Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

نئے گورنر خیبرپختونخوا کی حلف برداری افراتفری کا شکار

پشاور(ویب ڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا کے 40 ویں گورنر کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر ہاؤس پشاور میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جہاں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اشتیاق ابراہیم نے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب افراتفری کا شکار نظر آئی ۔ پی پی پی کے رہنماؤں اراکین قومی اسمبلی،سینٹرز بیوروکریسی کی کر سیوں پر جیالے براجماں رہے۔ بار بار اعلانات کے باوجود کارکن اسٹیج کے سامنے سے جانے کو تیار نظر نہ آئے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا بھی حلف برداری تقریب سے غائب رہے ، تقریب کے دوران ا سٹیج پر دو کرسیاں رکھیں گئیں وزیر اعلی ٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے اسلام آباد میں ہونے کی وجہ سے تقریب میں شرکت نہیں کی۔ فیصل کریم کنڈی کی حلف برداری کے بعد گورنر ہاؤس پیپلز پارٹی کے جیالوں کی نعرے بازی سے گونج اٹھا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کافی عرصے بعد کے پی گورنر ہاؤس میں جیالا آیا، کوشش ہوگی کہ کے پی اور مرکز میں پل کا کردار اداکروں گا ۔

گورنر کے پی نے کہا کہ نہیں چاہتے کہ مرکز اور صوبے میں محاز آرئی ہو، اور ہم ریورس گئیر لگا کر پیچھے جائیں، سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہوکر امن لائیں گے، ہم صوبے کا مالی بحران بھی ختم کریں گے۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب مل کر صوبے کا مقدمہ پرامن طریقے سے لڑیں گے ۔ صوبائی حکومت کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں مل کر مرکز سے اپنے حقوق مانگیں، میں آپ کا وکیل بن کر اسلام آباد میں آپ کا مقدمہ لڑوں گا، وزیراعلی کو بھی دعوت دیتا ہوں کہ ہم نے سیاسی مخالفت نہیں اس ملک کی ترقی کو دیکھنا ہے ۔

گورنر ہاوس سے غلام علی ذاتی رخصت ہوگئے
گورنر ہاوس سے غلام علی ذاتی رخصت ہوگئے، سابق گورنر غلام علی ذاتی اپنے رہائش گاہ منتقل ہو گئے۔

حاجی غلام علی جنازے میں شرکت سے واپسی پر ورسک روڈ پر اپنے گھر اتر گئے ۔ غلام علی نے گورنر ہاوس کی گاڑی اور پروٹوکل گورنر ہاوس بھیج دیا ۔

یہ بھی پڑھیں