اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق اسپیکر قومی اسمبلی و سینیئر رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں اضافے کا اشارہ دیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اعظم نذیر تارڑ نے ملاقات میں قانون میں ترمیم کے حوالے سے بات کی۔
انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے پیچھے سیاسی محرکات ہیں، اسے پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر روکیں گے۔
مزیدپڑھیں :سعودی عرب کا اعلیٰ سرمایہ کاروں اور تاجروں پر مشتمل وفد پاکستان پہنچ گیا، ایئر پورٹ پر پرتپاک استقبال
سابق اسپیکر نے کہاکہ ہم بھرپور مزاحمت کریں گے اور ایسی قانون سازی نہیں ہونے دیں گے، اداروں میں کسی بھی قسم کی مداخلت نہ کی جائے۔
واضح رہے کہ 31 مارچ 2024 کو وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔
تاہم اب ایک بار پھر یہ خبر گردش کررہی ہے کہ حکومت چیف جسٹس کی مدت ملازمت بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے، گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما حسن مرتضیٰ نے ایسی کسی بھی مجوزہ ترمیم کی مخالفت کی تھی۔

