Search
Close this search box.
جمعه ,12 جون ,2026ء

بجلی صارفین کو ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) صارفین کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا میں51 ارب88 کروڑ روپے کا بوجھ ڈالنے کی درخواست جمع کرادی گئی۔ درخواست مالی سال 2023-24 کی تیسری سہ ماہی ایڈجمسمنٹ کیلئے دائر کی گئی ہے۔
PTAمزیدپڑھیں : ٹیکس شامل ہونے پرآئی فون 13 کی نئی قیمت کیا؟
درخواست میں کیپسٹی پیمنٹ کی مد میں 31 ارب 34 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔ آپریشن اینڈ مینٹی ننس کاسٹ کی مد میں پانچ ارب 57 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔

وفاقی حکومت کی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق منظوری کی صورت میں اضافے کا اطلاق کراچی کے صارفین پر بھی ہوگا۔

خیال رہے کہ نیپرا اتھارٹی 17 مئی کو درخواست پر سماعت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں