Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

ایبٹ آباد میں ہم جنس پرستوں کیلئے کلب کھولنے کی اجازت مانگ لی گئی

ایبٹ آباد(نیوزڈیسک) ایبٹ آباد میں ضلعی انتظامیہ کو ہم جنس پرستوں کیلئے کلب کھولنے کی درخواست دے دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق مقامی شہری پریتم گیانی نے درخواست دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سے کلب کھولنے کی اجازت طلب کرلی۔

درخواست میں موقف اپنایاگیا کہ کلب کھولنے سے ہم جنس شہریوں کیلئے آسانی پیدا کریگا، کلب کا نام لیرنزو گے کلب ہوگا جہاں ہم جنس مل سکیں گے۔

مزیدپڑھیں:تندوری نان کی قیمت 17، چپاتی 12 روپے مقرر

درخواست میں کہا گیا ہے کہ کلب میں کسی کو جنسی تعلق قائم کرنے کی اجازت نہیں بلکہ بلکہ ہم جنس پرست صرف ساتھ مل بیٹھ کر اچھا وقت گزار سکیں گے ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سنوکلر کلب بن سکتا ہے تو جنس کلب کیوں نہیں بن سکتا ۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ کرائے کی عمارت میں ہم جنس کلب کھولنے کی اجازت دی جائے ۔

مزید کہا گیا کہ ضلعی انتظامیہ کسی بھی وقت کلب کی نگرانی کر سکتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں