صوابی(نیوزڈیسک)سابق سپیکر اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بجلی کے بل کی ادائیگی کی شرح سندھ سے زیادہ ہے۔
صوابی سے ایک بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا ہے۔ 18، 18 گھنٹے بجلی کی بندش جاری۔
مزیدپڑھیں:پیپلز پارٹی کی وفاقی حکومت میں شمولیت،ن لیگ نے کوششیں تیز کردیں
انہوں نے کہا کہ غلط پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے لوگ بل ادا نہیں کرتے۔ اگر خیبرپختونخوا کا موازنہ دیگر صوبوں بالخصوص سندھ سے کیا جائے تو یہاں بلوں کی ادائیگی کی شرح زیادہ ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ہم بھی چاہتے ہیں کہ بجلی چوری ختم ہو، حکومت بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرے۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے چیف پیسکو سے کہا کہ ہر گھنٹے کی لوڈشیڈنگ قبول نہیں۔

