Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

دبئی میں سیاسی اکابرین کی پراپرٹیز کو بیچا جائے،فاروق ستار

اسلام آباد(نیوزڈیسک)رہنما ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ دبئی میں موجود سیاسی اکابرین کی پراپرٹیز کو اب بیچا جائے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار نے یہ بات کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سیاسی اکابرین کو ملک نے بہت کچھ دیا ہے، یہ پراپرٹی ان کی اضافی ہے، قربانی دی جائے اور اب پیسہ قومی خزانے میں جمع کرایا جائے۔

مزیدپڑھیں:تمباکو کی مصنوعات پر مزید 26 فیصد ٹیکسں کے نفاذ کا مطالبہ

فاروق ستار نے مزید کہا ہے کہ یہ جو باہر جائیدادیں بنائی گئیں اس کی وجہ سے مہنگائی اور بے روزگاری بڑھی ہے، جو انکشاف ہوا ہے وہ ایک حقیقت ہے۔

رہ نما ایم کیو ایم پاکستان نے یہ بھی کہا کہ ملک اس وقت بد ترین معاشی بحران کا شکار ہے، مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کی کمر ہی نہیں توڑی بلکہ انہیں زندہ درگور بھی کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں