Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی دھمکی کام کرگئی

پشاور(نیوزڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی دھمکی کام کرگئی، پشاور الیکٹرک کمپنی (پیسکو) کے چیف انجینئر نے غیر اعلانی یا اضافی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

پیسکو نے لائن لاسز کم کرنے کیلئے آپریشنز مزید تیز کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

علی امین گنڈاپور اور اور پیسکو حکام کی آج ملاقات بھی متوقع ہے۔

مزیدپڑھیں:کراچی، کم عمر لڑکی کا اغواء و زیادتی، مجرم کو عمر قید و جرمانے کی سزا

وزیر اعلیٰ کے پی علی امین اور پیسکو چیف ايگزیکٹو کی ملاقات ہوئی، جس میں چیف سیکریٹری اور آئی جی بھی شریک ہوئے۔

علی امین گنڈاپور نے گذشتہ روز پشاور الیکٹرک پر قبضہ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ لوڈشیڈنگ کم نہ ہوئی تو پیسکو پر قبضہ کرکے لوڈ شیڈنگ شیڈول خود بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں