Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

مارگلہ ہلز میں آگ لگتی نہیں لگائی جاتی تھی،گرفتار ملزمان نےشرمناک وجہ بھی بتادی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)مارگلہ ہلز میں آگ لگانے کے حوالے سے گرفتارملزمان نے سارا کچا چٹھا کھول دیا ہے۔

ملزمان نے پولیس کو بتایا ہے کہ مارگلہ ہلز میں آگ لگتی نہیں بلکہ لگائی جاتی تھی،کلنجر گاؤں سے گرفتار افراد کا بتانا ہے کہ وہ شہد اکٹھا کرنے کی غرض سے مارگلہ ہلز جاتے تھے،مارگلہ ہلز پر چھوٹی مکھی کے شہد کے گچھے بڑی تعداد میں موجود ہیں،مکھیوں کو بھگانے کے لئے آگ اور دھوئیں کا استعمال کرتے تھے،شہد اکٹھا کرنے کے لئے فیصل مسجد کے عقب میں یہ کام کیا جاتا تھا۔

گرفتار ملزمان میں جہانزیب،عابد حسین اور حسین بخش شامل ہیں جن کا تعلق راجن پور سے ہے، اس کے ساتھ ساتھ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے انوائرنمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے ایک اور شخص کو بھی گرفتار کیا ہے جس سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔
مزیدپڑھیں :ایفل ٹاور پر پراسرار تابوت کس نے رکھے؟

یہ بھی پڑھیں