Search
Close this search box.
جمعرات ,09 جولائی ,2026ء

9 سرکاری تقسیم کار الیکٹرک کمپنیوں کے بورڈز تحلیل کرنے کی منظوری

اسلام آباد (نیوزڈیسک) 9 سرکاری تقسیم کار الیکٹرک کمپنیوں کے بورڈز تحلیل کرنے کی منظوری دیدی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس جس میں 9 سرکاری تقسیم کار الیکٹرک کمپنیوں کے بورڈز تحلیل کرنے کی منظوری دی ، کابینہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کے بعد بورڈز تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائےگا،

کابینہ کمیٹی نے 9 سرکاری بجلی کمپنیوں کے نئے بورڈز تشکیل دینے کی منظوری دی ہے۔لیسکو، فیسکو، میپکو، گیپکو اور آئیسکو کے نئے بورڈز تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ پیسکو، کیسکو، ٹیسکو اور ہیزکو کے بھی نئے بورڈز تشکیل دیئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سیپکو اور حیسکو کے بورڈز کی تشکیل نو کا معاملہ روک دیا تھا۔واضح رہے کہ وفاق نے حال ہی میں سرکاری ملکیتی اداروں سے متعلق ایکٹ 2023 میں ترامیم کیں، وفاقی حکومت نے سرکاری اداروں کے بورڈز ارکان کو ہٹانے سے متعلق آرڈیننس متعارف کرایا اور آرڈیننس کے ذریعے بورڈز کی تحلیل میں حائل قانونی رکاوٹیں، پیچیدگیاں دور کی گئیں۔

حکومتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بجلی کمپنیوں میں انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹرز کی کارکردگی غیرتسلی بخش ہے، بجلی کمپنیوں میں انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹرز تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بجلی تقسیم کارکمپنیوں میں پروفیشنل افراد کو تعینات کیا جائے گا۔
سکھر بیراج کا گیٹ مرمتی کام کے دوران گرگیا، ٹریفک کیلئے بند ، ایمرجنسی نافذ

یہ بھی پڑھیں