Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

اے این پی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی بھائیوں سمیت گرفتار

پشاور(ویب‌ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سابق رکن صوبائی اسمبلی شکیل بشیر خان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق شکیل بشیر خان کو ایڈیشنل سیشن جج نصرت ناز کی جانب سے دفعہ 506 پر ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

شکیل بشیر کے ساتھ ان کے دو بھائیوں خلیل خان اور افضل خان کو بھی کمرہ عدالت سے گرفتار ہوئے۔

پولیس نے تینوں ملزمان کو جیل منتقل کر دیا ہے۔

مزیدپڑھیں :خودکش دھماکا کیس، علی امین گنڈاپور باعزت بری

یہ بھی پڑھیں