فیصل آباد(نیوزڈیسک)فیصل آباد میں مقامی عدالت نے بیوی کو زندہ جلانے والے شوہر کو سزائے موت کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ابوالحسنات نے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سنادیا۔
ایڈیشنل سیشن جج ابوالحسنات نے بیوی کو زندہ جلانے والے شوہر کو سزائے موت کا حکم دیدیا۔
پولیس کے مطابق مجرم نوید احمد نے ڈیڑھ سال قبل بیوی کو گھریلو جھگڑے پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی تھی۔
بیوی کو جلانے کا مقدمہ تھانہ رضا آباد میں درج تھا۔

