Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں فارم ہاؤسز اور بڑے گھروں پر کیپیٹل ویلیو ٹیکس عائد

وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں فارم ہاؤسز اور بڑے گھروں پر کیپیٹل ویلیو ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

فنانس بل 2024-25 کے مطابق حکومت نے 2000 سے 4000 مربع گز کے فارم ہاؤسز پر 5 لاکھ روپے کا کیپٹل ویلیو ٹیکس عائد کیا ہے۔ جبکہ حکومت 4000 مربع گز سے زائد کے فارم ہاؤسز پر 10 لاکھ روپے ٹیکس وصول کرے گی۔

مزید یہ کہ حکومت 1000 سے 2000 مربع گز کے رہائشی مکانات پر 10 لاکھ روپے کا کیپٹل ویلیو ٹیکس عائد کرے گی۔ فنانس بل کے مطابق حکومت 2000 مربع گز سے زیادہ کے مکانات پر 15 لاکھ روپے کا کیپٹل ویلیو ٹیکس لگائے گی۔

مزید پڑھیں: کراچی ،ہیٹ ویو نے نو افراد کی جان لے لی

یہ بھی پڑھیں