Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

حکومت نےجماعت اسلامی کوسنجیدہ مذاکرات کی پیشکش کر دی

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق محسن نقوی نے لیاقت بلوچ سے مطالبات سے متعلق بات کی۔محسن نقوی نے کہا کہ حکومت پوری سنجیدگی سے جماعت اسلامی سے مذاکرات چاہتی ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ آئی پی پیز کے ساتھ کیپیسٹی پیمنٹ اور ڈالر میں ادائیگی کا معاہدہ ختم کیا جائے، غریب تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا ظالمانہ بوجھ واپس لیا جائے۔ان کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لیا جائے، پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی ختم کی جائے۔ بجلی بلز میں 500 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو بل میں 50 فیصد رعایت دی جائے، بجلی بلز میں سلیب ریٹ ختم کیے جائیں۔

کل سے پیر کی صبح تک مختلف علاقوں بند رہے گی، کب اور کہاں ؟ میں گیس شیڈول جاری کر دیا گیا، دیکھیں

یہ بھی پڑھیں