Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

نیب کا بی آر ٹی کے اکائونٹس منجمد کرنے کافیصلہ کالعدم قرار ، پشاور ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا

پشاور (آئی این پی )قومی احتساب بیورو (نیب)کی جانب سے بی آر ٹی نجی کمپنی کے اکائونٹس منجمد کرنے کے معاملہ پر پشاور ہائی کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔فیصلہ پشاور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے جاری کیا، پشاور ہائی کورٹ کے جج جسٹس سید ارشد علی نے 24 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا ہے۔تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ بی آر ٹی نجی کمپنی اکائونٹس منجمد کرنے کے خلاف درخواست منظور کی جاتی ہے، نیب کی جانب سے بی آر ٹی نجی کمپنی کے اکائونٹس منجمد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے وکیل کے مطابق اکائونٹس منجمد ہونے سے نجی کمپنی کے دیگر پبلک پراجیکٹ متاثر ہو رہے ہیں۔پشاور ہائیکورٹ نے بی آر ٹی آپریٹ کرنے والی کمپنی کے اکائونٹس غیر منجمد کرنے کی ہدایت کر دی۔
مزیدپڑھیں :لاہور ، جعلی سیمنٹ فروخت کیے جانے کاانکشاف

یہ بھی پڑھیں