Search
Close this search box.
اتوار ,26 جولائی ,2026ء

وفاقی پولیس کا پارلیمنٹ لاجز میں اختر مینگل کے فلیٹ پر چھاپہ، دوسینٹرز جگہ سے غائب

کوئٹہ(نیوزڈیسک)سربراہ بی این پی سردار اختر مینگل کے پارلیمنٹ لاجز میں فلیٹ پر پولیس کا چھاپہ،۔ پارٹی سینیٹرز کو ہراساں کرنے کی کوشش ، ذرائع کے مطابق پولیس کے پہنچنے پر بی این پی کے قائم مقام صدر ساجد ترین لاجز میں موجود تھے۔

ساجد ترین کا کہنا تھا کہ وہ پارلیمنٹ لاجز اس لیے آئے کہ آئینی ترامیم پر ووٹنگ کے دوران پارٹی سینیٹرز کسی دباؤ میں نہ آئیں۔دوسری جانب فلیٹ پر دو سینیٹرز کے نہ ملنے پر پولیس واپس چلی گئی،

ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہےکہ پارلیمنٹ لاجز میں سردار اختر مینگل کے فلیٹ پر چھاپہ نہیں مارا، ساجد ترین نے شکایت کی تھی کوئی شخص ان کا پیچھا کررہا ہے،

،تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس ساجد ترین سے ان کی اس شکایت سے متعلق مزید معلومات لینے گئی تھی۔بی این پی سربراہ اختر مینگل نے الزام لگایا کہ حکومت بی این پی کے 2 سینیٹرز اور ان کے خاندانوں کو مسلسل ہراساں کررہی ہے ،

اب ان کے پاس ایک ہی آپشن بچا ہے کہ اپنے سینیٹرز کو مستعفی ہونے کی ہدایت کردیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان سے اسی سلوک کی وجہ سے انہوں نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا۔
مبینہ ذیاتی کیس، قائداعظم کیمپس کے طلباء مشتعل، عمارت کو آگ لگادی، ٹیچر زاور عملے کو یرغما ل بنالیا

یہ بھی پڑھیں