Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

احتجاج میں ناکامی،پی ٹی آئی کالاہورقیادت فارغ کرنے کافیصلہ

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے جمعہ کے احتجاج کی ناکامی کے بعد احتجاج کے نئے دن کا تعین نا ہو سکا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا ہےکہ احتجاج کیلئے ورکرز کو نا نکال پانے والی پی ٹی آئی لاہور تنظیم کے تحلیل کیےجانے کا امکان ہے۔ احتجاج کی قیادت ٹکٹ ہولڈرز کے ہاتھ میں دینے کا فیصلہ مرکزی قیادت نے تاحال منظور نا کیا۔

مرکزی قیادت نے پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج کو موثر بنانے کیلئے خصوصی کمیٹی کی تشکیل دی جائے گی، احتجاج کو حتمی شکل دینے سے پہلے کارکنان کو کارنر میٹنگز کے ذریعے اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیاگیا ہے جبکہ احتجاج کا ٹارگٹ 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری اور حکومت کا ساتھ دینے والے پی ٹی آئی ممبران سینٹ و اسمبلی ہونگے۔
مزیدپڑھیں :علی امین گنڈا کو بڑا ریلیف مل گیا

یہ بھی پڑھیں