Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

عوام کے لیے ایک اور بری خبر، بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی کی قیمت 40 پیسے فی یونٹ بڑھا دی۔

نیپرا کے کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نیپرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک صارفین سے جنوری کے بلوں میں وصولی کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین اس اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے۔
مزیدپڑھیں:پی آئی اے کی خریداری کے لیے ہر حد تک جائیں گے، بیرسٹر سیف

یہ بھی پڑھیں