Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

’کبھی میں کبھی تم‘ کی اداکارہ اغوا سے کیسے بچیں؟

’کبھی میں کبھی تم‘ فیم اداکارہ اور سپرماڈل اریج چوہدری نے اپنی زندگی کا ایک خوفناک تجربہ یاد کیا جب وہ ٹیکسی کی سواری کے دوران اغوا کی کوشش سے بال بال بچ گئیں۔

مارننگ شو میں اپنی گفتگو کے دوران، اریج چوہدری نے کراچی میں آن لائن کیب ڈرائیور کے ساتھ ایک خوفناک تصادم شیئر کیا، جس نے اسے اغوا کرنے کی کوشش کی، تاہم، وہ پرسکون اور چوکس رہنے کی وجہ سےاس سے بچنے میں کامیاب رہیں۔

اداکارہ نے شیئر کیا کہ انہوں نے آن لائن سروس کے ذریعے بکنگ کروائی وہ ایک ریسٹورنٹ میں اپنی دوست سے ملنے کے لیے جلدی میں تھی۔ اسے یہ چیک کرنے کا موقع نہیں ملا کہ جس ٹیکسی میں وہ بیٹھ چکی ہیں ایپ میں بک کی گئی گاڑی تونہیں ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں اپنا فون استعمال کرنے میں مصروف تھی کہ اچانک میں نے دیکھا کہ ہم ریسٹورانٹ کے راستے پر نہیں بلکہ ایک سنسان سڑک پر تھے اور ڈرائیور فون پر بات کر رہا تھا اور کسی کو ہدایات دے رہا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ اچانک میں نے دیکھا کہ کار کو بائیک پر سوار تقریباً پانچ سے چھ لوگوں نے گھیر لیا ہے۔

اریج چودھری نے انکشاف کیا کہ اگرچہ وہ گھبرائی ہوئی تھیں، لیکن انہوں نے اسے اپنے چہرے پر ظاہر نہیں ہونے دیا اور ڈرائیور پر جوابی حملہ کرنے کے لیے ہتھیار اور پاکٹ چاقو کا استعمال کیا اور اسے تیز گاڑی چلانے کو کہا، اور اس طرح وہ اغوا کی ممکنہ کوشش سے بچ گئیں۔

خیال رہے کہ اریج چوہدری کو حال ہی میں ختم ہونے والے بلاک بسٹر سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں نتاشا کے کردار یں دیکھا گیا، جس کی ہدایت کاری بدر محمود نے کی تھی اور اس کی کاسٹ میں فہد مصطفی، ہانیہ عامر، نعیمہ بٹ اور عماد عرفانی شامل تھے۔

امیر جماعت اسلامی پر جرمانہ عائد، کیوں ؟ جانیں

یہ بھی پڑھیں