Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

ایس آئی یو سی آئی اے کی ٹیم کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے دفتر میں غیر دانستہ داخلے پر معذرت

کراچی(نیوز ڈیسک) اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) سی آئی اے کراچی کی ٹیم نے 8 نومبر 2024 کی درمیانی شب ایک تفتیشی کارروائی کے دوران غیر دانستہ طور پر ایک نجی ٹی وی چینل کے دفتر میں داخل ہونے پر معذرت کی۔

تفصیلات کے مطابق، ایس آئی یو کی ٹیم ایک ملزم کی لوکیشن کا پیچھا کر رہی تھی جس کی معلومات ٹیکنیکل ٹیم کی مدد سے بلاک 4 کلفٹن میں حاصل ہوئی۔ تاہم، لوکیشن کی درست تصدیق کے بعد ٹیم غلطی سے ایک قریب ترین عمارت میں پہنچ گئی جو کہ ایک نجی ٹی وی چینل کا دفتر تھا۔ وہاں موجود اسٹاف نے ایس آئی یو کی ٹیم کو بتایا کہ یہ دفتر ایک میڈیا چینل کا ہے۔

ایس آئی یو کی ٹیم نے فوراً اپنی غلطی تسلیم کی اور معذرت کی، بعد ازاں ٹیم درست عمارت میں پہنچی اور مطلوبہ ہدف تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔ ایس آئی یو کی ٹیم نے اس غیر دانستہ واقعے کے لیے نجی ٹی وی چینل کی انتظامیہ سے موقع پر ہی معذرت کی۔

ایس آئی یو کے اعلیٰ افسر محمد شعیب میمن (پی ایس پی) نے اس واقعے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی جانب سے غلط جگہ پر جانے کا عمل ایک غیر ارادی غلطی تھی اور اس کے لیے ادارے کی جانب سے معذرت کی گئی ہے۔ اس واقعے کے بعد ایس آئی یو نے مذکورہ ٹی وی چینل کی انتظامیہ سے تعاون کی درخواست کی اور یقین دلایا کہ آئندہ اس طرح کی کوئی غلط فہمی پیدا نہیں ہوگی۔

ایس آئی یو کی ٹیم نے کامیابی کے ساتھ اپنی تفتیش مکمل کی اور واپس اپنے ہیڈکوارٹر روانہ ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں