Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈر شپ سے شکوہ کر ڈالا

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈر شپ سے شکوہ کردیا۔

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی لیڈر شپ کو اسیر قیادت سے مشاورت کا مشورہ دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر، شیخ وقاص، سلمان اکرم اور عمر ایوب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لیڈر شپ کے پاس وقت اور مہلت ہے تو ہمارے پاس بھی تشریف لائے، ہم ڈیڑھ سال سے جیلوں میں ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یاسمین راشد، محمود الرشید، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ کا بھی نقطہ نظر جانیں، باہر بیٹی لیڈر شپ ہمارے پاس آتی ہے تو ہوسکتا ہے کوئی بہتر مشورہ پیش کریں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میرا 40 سالہ سیاسی تجربہ ہے قائدین سے گزارش ہے دیگر جماعتوں کو انگیج کریں، آئین کی بالادستی کے لیے کم سے کم ایجنڈے پر یکسوئی بنانے کی کوشش کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول کا بیان سنا گزارش ہے فیصلہ کریں وہ کہاں کھڑے ہونا چاہتے ہیں، جمہوری قوتوں کے لیے یہ اہم وقت ہے وہ کہاں کھڑا ہونا چاہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں