Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

علیمہ خان کا پی ٹی آئی کارکنان کیلئے نہایت اہم پیغام

بانی پاکستان تحریک انصاف کی بہن علیمہ خان نےکہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ڈیل کرتے تو اتنے عرصے سے جیل میں ہوتے؟ اڑھائی سال کے عرصے میں بانی پی ٹی آئی پر 200 سے زائد مقدمات بنائے گئے، تب سے سن رہے ہیں بانی پی ٹی آئی ڈیل کرنے لگے ہیں۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ 24 نومبر کو ہر حال میں احتجاج ہوگا۔ یہ احتجاج کی کال رول آف لاء، عدلیہ کی آزادی اور تمام سیاسی اسیران کی رہائی کے لیے ہے۔ 24 نومبر کی کال پر مختلف قسم کے بیانات اور ڈکٹیشن دی جا رہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے عوام اور اوورسیز پاکستانیو ں کو کہا ہے کسی ایسی اطلاع پر کان نہ دھریں۔ پاکستان اور بیرون ممالک جہاں جہاں وہ ہیں 24 نومبر کو احتجاج کے لیے باہر نکلیں۔

توشہ خانہ 2 کیس کے بارے میں علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ 2 میں میرٹ پر درخواست ضمانت منظور کی گئی۔ ہم سمجھتے تھے کہ سارے مقدمات میں ضمانت ہوگئی ہے اور انہیں رہا کیا جائے گا۔ گزشتہ رات ایک مضحکہ خیز مقدمے میں بانی پی ٹی آئی کو گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں