Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

اسلام آباد ہائیکورٹ کی حکومت کو پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کیلئے کمیٹی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کیلئے کمیٹی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں احتجاج رکوانے کیلئے دائر درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے تحریری حکم نامہ جاری کیا۔عدالت نے اپنے حکمنامے میں کہا کہ مناسب ہو گا کہ حکومت وزیرداخلہ یا کسی اور شخص کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے،حکومت کی بنائی گئی کمیٹی پی ٹی آئی قیادت سے بات چیت کرے۔

کمیٹی پی ٹی آئی قیادت کو بیلاروس کے صدر کے دورے کے دوران حساس صورتحال سے آگاہ کرے،مذاکرات میں کوئی بریک تھرو نہیں ہوتا تو فریقین امن و امان کی صورتحال یقینی بنائیں۔حکومت و انتظامیہ اسلام آباد میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کریں۔

یہ بھی پڑھیں