سیالکوٹ(نیوزڈیسک) استحکام پاکستان پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات وسابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان پارٹی عہدے سے مستعفی ہوگئیں، ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ذاتی وجوہات کی بناء پر استعفیٰ دیدیا ، انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی عہدے پر مزید کام نہیں کرسکتی ۔
فردوس عاشق اعوان نے اپنا استعفیٰ قیادت کو ارسال کردیا ، ڈاکٹر فروس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مرکزی سیکریٹری اطلاعات کے عہدے سے استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بنا پر دیا۔ بطور ممبر پارٹی کے لیے خدمات انجام دیتی رہوں گی۔
خیبر پختونخوا پولیس کو سیاسی نمائندوں کے ساتھ جلسوں میں شرکت نہ کرنے کا حکم

