Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

اہم سیاسی رہنما عہدے سےمستعفی

سیاسی رہنما فردوس عاشق اعوان نے استحکام پاکستان پارٹی کا مرکزی عہدہ چھوڑ دیا۔

فردوس عاشق اعوان نے اپنا تحریری استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھیجا جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ صرف عہدہ چھوڑا ہے اور پارٹی سے ساتھ وابستہ رہوں گی۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے استعفے میں لکھا کہ عہدے کے بغیر ہی استحکام پاکستان کیلئےکام کرتی رہوں گی۔

انہوں نے استعفے میں لکھا کہ استحکام پاکستان پارٹی حکومت کی اتحادی جماعت ہے تاہم انہیں حلقے میں حکومت مخالف سیاست کرنی ہے اور یہ پارٹی کا عہدہ رکھتے ہوئے ممکن نہیں تھا۔ فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی لکھا کہ ویسے بھی مصروفیات کی وجہ سے میری پارٹی میں میری کوئی سرگرمیاں نہیں تھیں۔

گاڑیوں کےشائقین کیلئے سنہری موقع ، قیمت میں 10یا 15لاکھ نہیں بلکہ بہت بڑی کمی

یہ بھی پڑھیں