Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

عمران خان کی تصاویر پر آسٹریلیا کے کرکٹ گراؤنڈ میں بھی پابندی؟ویڈیو وائر ل

اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم و بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا نام لینے یا تصویر لہرانے پر بھی پاکستان میں متعدد بار پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں۔

تاہم حال ہی میں آسٹریلیا کے مشہور سڈنی کرکٹ گراؤنڈ (ایس سی جی) سے وائرل ہونے والی ایک ویڈیو سے بظاہر یہی لگتا ہے کہ یہ پابندیاں صرف پاکستان تک محدود نہیں رہیں۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں عملہ ایک پاکستانی مداح سے ایک پوسٹر ضبط کرنے کی کوشش کررہا ہے جس پر قومی ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کی تصویر چسپاں تھی۔

عملے کو پاکستانی مداح سے یہ بات کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ‘یہ پوسٹر مجھے دے دو یا اس گراؤنڈ سے باہر چلے جاؤ، تمہاری مرضی۔سوشل میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ تازہ واقعہ ہے جو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی20 سیریز کے دوسرے میچ کے دوران پیش آیا۔ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے تشویش کا اظہار کیا کہ ‘کیا عمران خان کے نام اور تصویر پر آسٹریلیا میں بھی پابندی لگوادی گئی ہے؟’

بعدازاں ویڈیو میں دکھایا گیا کہ پاکستانی مداح کو بظاہر وہ پوسٹر لہرانے کی اجازت مل گئی جس میں 1992 کا ورلڈ کپ تھامے عمران خان کی تصویر چسپاں تھی۔یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے سابق کپتان عمران خان کی قیادت میں 92 کا ورلڈکپ جیتا تھا۔

الیکٹرک گاڑی کی ماہانہ قسط 9 ہزار، نئی انرجی وہیکل پالیسی متعارف

یہ بھی پڑھیں