Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

پی ٹی آئی احتجاج میں دہشت گردی کا خطرہ، نیکٹا کی وارننگ

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) نیکٹا نے پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج کے دوران دہشت گردی کے بڑے خطرے سے متعلق وارننگ جاری کی ہے۔ نیکٹا کے مطابق، فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔

19 اور 20 نومبر کی رات فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے پاک افغان بارڈر پار کیا، اور ان کی موجودگی بڑے شہروں میں محسوس کی جا رہی ہے۔ نیکٹا نے اس خطرے کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ہے اور صوبائی حکومتوں کو فوری طور پر اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے۔
مزیدپڑھیں:چیمپئینز ٹرافی کا انعقاد:آئی سی سی بھارتی بورڈ بلیک میل ہونے لگا،پاکستان کومنانے کی کوششیں تیز

یہ بھی پڑھیں