Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

52 فیصد پاکستانی پسند کی شادی کے مخالف نکلے ، گیلپ سروے

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان میں 52 فیصد پاکستانی پسند کی شادی کے مخالف نکلے ، حیران کن طور پر پسند کی شادی کی سب سے زیادہ مخالفت شہری آبادی کی جانب سے کی گئی ۔

یہ انکشاف حال گیلپ پاکستان کے سروے میں ہوا جس میں 52 فیصد افراد نے کہا کہ وہ پسند کی شادی کی بالکل حمایت نہیں کرتے جبکہ 39 فیصد نے پسند کی شادی کی حمایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پسند کی شادی پر کوئی اعتراض نہیں جب کہ حیران کن طور پر پسند کی شادی کی سب سے زیادہ مخالفت شہری آبادی کی جانب سے کی گئی۔

سروے کے مطابق شہری آبادی میں58 فیصد نے اس پر اعتراض کیا جبکہ دیہی آبادی میں پسند کی شادی کی مخالفت کی شرح 49 فیصد دیکھی گئی۔
مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی احتجاج: پولیس اہلکار شہید، 70 زخمی، 5 کی حالت تشویشناک ہے، عظمیٰ بخاری

یہ بھی پڑھیں