لاہور(نیوز ڈیسک)محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے موسم سرما کی چھٹیوں کی تاریخ میں تبدیلی کردی۔ اسکولوں میں چھٹیاں 20 کی بجائے 23 دسمبر سے ہوں گی، کالجوں میں بھی سردیوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن نے سردیوں کی چھٹیوں کے نئے شیڈول کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، چھٹیاں 10 جنوری تک جاری رہیں گی، چھٹیوں کے بعد اسکول 13 جنوری سے دوبارہ کھلیں گے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے تمام سرکاری و نجی کالجوں میں بھی موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔
محکمہ ہائیر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تمام کالجزمیں موسم سرما کی تعطیلات 24 دسمبر سے 5 جنوری 2025 تک ہوں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سردیوں کی تعطیلات کے بعد 6 جنوری سے تمام کالج دوبارہ کھلیں گے۔ تاہم بی ایس پروگرام امتحانات سرگرمیاں شیڈول کےمطابق جاری رکھ سکتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:نان فائلر بینک اکاؤنٹ اوپن نہیں کر سکیں گے، مجوزہ ترمیم سامنے آگئیں

