Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

عمران خان نے سول نافرمانی کی کال واپس لینے کا حکومتی مطالبہ مسترد کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے سول نافرمانی کی کال واپس لینے کا حکومتی مطالبہ مسترد کرتے ہوئے پارٹی کو مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔

منگل کو اڈیالہ جیل میں عمران خان کی پارٹی رہنماؤں سے ملاقات ہوئی ہے۔ عمران خان نے پارٹی کو حکومت سے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے سول نافرمانی کی کال واپس لینے کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہاکہ جب تک حکومت مذاکرات سے متعلق سنجیدگی نہیں دکھاتی کال واپس نہیں لی جائے گی۔ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، حکومت مذاکرات کو لٹکائے گی، مذاکرات کو جلد از جلد پایہ تکمیل کی طرف لے کر جائیں اور سنجیدہ اور بامعنی مذاکرات ہونے چاہییں۔

عمران خان نے مذاکراتی کمیٹی سے متعلق صاحبزادہ حامد رضا کو ترجمان مقرر کرنے کی ہدایات جاری کیں جبکہ عالمی امور پر شیخ وقاص اکرم، بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم بیان دیں گے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہاکہ سپریم کورٹ کے ججز کے حالیہ ریمارکس حوصلہ افزا ہیں، شکر ہے کہ موجودہ حالات کا سپریم کورٹ کو احساس ہوگیا ہے۔
مزیدپڑھیں:آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان کردیا

یہ بھی پڑھیں