Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

نیٹ میٹرنگ صارفین کیلئےبُری خبرآگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نیٹ میٹرنگ پر جی ایس ٹی عائد نہ ہونے سے بھاری نقصان، وفاقی ٹیکس محتسب نے نیٹ میٹرنگ ٹیکس کے متعلق فیصلہ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ٹیکس محتسب نے ڈسکوز کو نیٹ میٹرنگ صارفین پر 18 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے کا حکم دیدیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر نے 12 نومبر 2020 کو تقسیم کار کمپنیوں کو واضح ہدایات جاری کیں،کے الیکٹرک کے علاوہ 11 ڈسکوز نے ایف بی آر کی ہدایت پر عمل نہ کیا،بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت، لاپرواہی، انتظام میں تاخیراور نااہلی نقصان کا باعث بنی،مالی سال 2023-24 کے دوران ڈسکوز نیٹ میٹرنگ صارفین کی تعداد 1 لاکھ 41 ہزار تک پہنچ گئی۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2023-24 کے دوران کے الیکٹرک نیٹ میٹرنگ صارفین کی تعداد 15ہزار 318 تک پہنچ گئی،مالی سال 2023-24 کے دوران ڈسکوز نے نیٹ میٹرنگ صارفین سے 1 ارب 66 کروڑ یونٹس سے زائد بجلی خریدی،مالی سال 2023-24 کے دوران 9 ارب 37 کروڑ 57 لاکھ سے زائد کا نقصان ہے۔

وفاقی ٹیکس محتسب نے ایف بی آر کو بھاری نقصان پر 60 دنوں میں انکوائری رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
مزیدپڑھیں:اداکارہ نرگس کی نازیبا تصاویروائرل کرنے کے کیس میں اہم پیشرفت

یہ بھی پڑھیں