Search
Close this search box.
اتوار ,26 جولائی ,2026ء

پٹرول کتنے روپے سستا ہوگا؟ عوام کے لئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد ( اوصاف نیوز)پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان ہے ، تاہم کتنے روپے کم ہوں گے، اس حوالے سے عوام کے لیے اہم خبر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کل کیا جائے گا ، جس میں عوام کو ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

انڈسٹری ذرائع نے بتایا کہ قیمتوں میں کمی کے حوالے سے ابتدائی ورکنگ تیار کر لی گئی ہے ، جس میں ایک لیٹر پٹرول 61 پیسے سستاکرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 13 پیسے فی لیٹر، مٹی کا تیل 1 روپے 57 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا 31 اگست کو قیمتوں کی ورکنگ پٹرولیم ڈویژن کو بھجوائے گا جس کے بعد وزیراعظم حتمی منظوری دیں گے۔

منظوری کی صورت میں پٹرول کی قیمت 264.61 روپے سے کم ہوکر 264 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 272.99 روپے سے کم ہوکر 269.86 روپے فی لیٹر، مٹی کا تیل 178.27 روپے سے کم ہوکر 176.70 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل 162.16 روپے سے کم ہوکر 159.55 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت اس وقت فی لیٹر پٹرول پر لیوی اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی مد میں 80.52 روپے اور ڈیزل پر 79.51 روپے وصول کر رہی ہے۔

منظوری کے بعد یکم ستمبر 2025 سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوگا، جو اگلے 15 روز تک برقرار رہیں گی۔
مزید پڑھیں:دبئی کی شہزادی طلاق کے ایک سال بعد ہی گلوکار کے عشق میں مبتلا، منگنی کرلی

یہ بھی پڑھیں