Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

پی پی ایس سی کے امتحانات ملتوی

لاہور(اوصاف نیوز) پنجاب بھر خصوصاً جنوبی پنجاب میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کو پیش نظررکھتے ہوئے پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) نے ایک اہم فیصلہ کیا مجوزہ امتحانات ایک بار پھر ملتوی کر دیا۔

کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 13 اور 14 ستمبر کو شیڈول انسپکٹر لیگل پنجاب پولیس اور دیگر محکموں کے امتحانات اب مقررہ تاریخوں پر نہیں ہو سکتے، یہ فیصلہ ان امیدواروں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے جو سیلاب متاثرہ علاقوں سے لاہور کا سفر نہیں کر سکھ ر ہیں۔

پی پی ایس سی کے مطابق ملتوی ہونے والے امتحانات اب نئی تاریخوں پر لیے جائیں گے، اعلان کے مطابق یہ امتحانات اب 20 اور 21 ستمبر کو لاہور کے جوہر ٹاؤن امتحانی مرکز میں منعقد کیا گیاہے، امیدواروں کو ان تاریخوں کے بارے میں باضابطہ طور پر آگاہ کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے ایس ایم ایس، ای میل اور کمیشن کی ویب سائٹ پر تفصیلات فراہم کی جائیں گی ۔
مزید پڑھیں: گندم کی قیمت میں تین دن کے اندر بڑی کمی

یہ بھی پڑھیں