Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

راولپنڈی، جیل میں قیدی نے انوکھی خواہش ظاہر کر دی

راولپنڈی (اوصاف نیوز) قیدی نے بانی پی ٹی آئی کو ملنے والی سہولیات لینے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ۔ درخواست 203کا مجرم محمد عرفان کی جانب سے دائر کی گئی ۔جس میں درخواست گزار نے لکھا کہ میں302 کے مقدمے میں 25 سال قید کی سزا کاٹ رہا ہوں، متعدد بار سپرنٹنڈنٹ جیل کو سپیریئر سہولیات مہیا کرنے کی درخواست دی لیکن منظور نہیں کی گئی ۔ درخواست گزار نے کہا کہ مجھے اس طرح کی سہولیات مہیا نہیں کی جا رہیں جو بانی پی ٹی آئی کو دی جا رہی ہیں، بانی پی ٹی آئی کو ناصرف بہترین سہولیات مہیا ہیں بلکہ ملاقاتیں بھی کروائی جاتی ہیں۔درخواست میں سیکریٹری داخلہ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل، چیف کمشنر اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:پاکستان اور بھارت میچ :کھلاڑی جیت کیلئے پرجوش

یہ بھی پڑھیں