کوئٹہ (نیوزڈیسک)کوئٹہ کے پکنک پوائنٹ سے مسلح افراد نے 8 افراد کواغوا کرلیا، مغویوں میں ایک کسٹم اہلکار اور پنجاب کے 6 رہائشی افراد شامل ہیں۔لیویز ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے قریب شعبان کے پہاڑی علاقے سے عید پر پکنک منانے کے لیے آنے والے 8 افراد کو اغواء کر لیا گیا۔
30 سے 40 مسلح افراد پہاڑوں سے اتر کر نیچے آے اور آبشار کے قریب بیٹھے لوگوں سے فون اور شناختی کارڈ طلب کر کے چیک کرنا شروع کر دیئے۔22 افراد کے شناختی کارڈ دیکھنے کے بعد 14 کو چھوڑ دیا گیا جبکہ 8 کو مسلح افراد اغواء کر کے ساتھ لے گئے۔
اغوا کیے گئے 8 افراد میں سے 6 پنجاب کے رہائشی بتائے جاتے ہیں جبکہ ایک کسٹم اہلکار ہے۔فورسز سے اطلاع ملنے کے بعد علاقے کی ناقہ بندی کر کے اغواء کاروں اور مغویوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔دوسری طرف کالعدم علیحدگی پسند تنظیم بی ایل اے نے 10 افراد کو اغواء کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
شہنشاہ موسیقی نصرت فتح علی خان کا نایاب البم رواں سال ریلیز کرنے کافیصلہ


