Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

پیپلزپارٹی رہنما وصوبائی وزیربلدیات سردار سرفراز خان ڈومکی انتقال کرگئے

کراچی(نیوزڈیسک) بلوچستان کے صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی سردار سرفراز خان ڈومکی پیر کو کراچی میں انتقال کرگئے، خاندانی ذرائع نےسرفراز خان ڈومکی کی موت کی تصدیق کردی۔

مرحوم کی عمر 55 سال تھی۔سرفراز ڈومکی حلقہ پی بی 8 سبی سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی نمائندگی کرنے والے بلوچستان اسمبلی کے رکن تھے۔وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سردار سرفراز خان ڈومکی کے انتقال پر اظہار افسوس ۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سردار سرفراز چاکر خان ڈومکی موجودہ بلوچستان کابینہ کے متحرک رکن تھے، ان کی رحلت سے گہرا صدمہ پہنچا جبکہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سرفراز چاکر ڈومکی کے انتقال پر افسوس کا اظہار، پیپلز پارٹی کیلئے سردار سرفراز چاکر ڈومکی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر عطا کرے۔واضح رہے کہ سردار سرفراز ڈومکی کا تعلق پیپلز پارٹی سے تھا جو پی بی 8 سبی سے کامیاب ہوئے تھے۔

حکومتی اتحاد کو بڑا دھچکا ،عدالتی ترمیمی بل پیش کرنے کی تمام کوششیں ناکام

یہ بھی پڑھیں