Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

678 میں سے 149 سکول غیر فعال،اساتذہ کی لمبی چھٹیاں،بڑا انکشاف،محکمہ ایجوکیشن حرکت میں آگیا

کوئٹہ(نیوز ڈیسک) کوئٹہ میں قائم محکمہ تعلیم کے 678 اسکولوں میں سے 149 اسکولوں کے غیر فعال ہونے اور 25 اساتذہ کا پچھلے 2 سالوں سے مسلسل غیر حاضر رہنے کا انکشاف ہوا ہے۔

اس بات کا انکشاف ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ محمد انور کاکڑ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کے جائزہ اجلاس میں ہوا۔اجلاس میں آر ٹی سی ایم نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ کوئٹہ میں 25 اساتذہ ایسے ہیں جو 2 سال سے مسلسل غیر حاضر ہیں ان کے خلاف کمیٹی بنائی گئی جوکہ جانچ پڑتال کرکے ان 25 اساتذہ کو نوکری سے فارغ کرنے کے احکامات جاری کرے گی۔

اس کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد انور کاکڑ نے بتایا کہ کوئٹہ میں روزانہ کی بنیاد پر غیر حاضر اساتذہ رپورٹ کیے جائیں گے جو بھی مسلسل غیر حاضر رہیں گے اور وہ اساتذہ جو کہیں اور بیٹھ کر تنخوائیں لے رہے ہیں یا وہ اساتذہ جنہوں نے عیوضی اساتذہ کو اپنے جگہ رکھا ہوا ہو ان کے خلاف محکمانہ کارروائیاں کی جائیں گی۔

آرمی میں بھرتی 2بھائیوں کیساتھ دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آگیا،جانئے

یہ بھی پڑھیں